عید الاضحیٰ کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا پے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، ایئرپورٹ آنے والے مسافروں میں عید الاضحی پر صفائی اگاہی سے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب و جوار کے رہائشیوں میں بھی آگاہی پمفلٹس بانٹے جا رہے ہیں، عید الاضحی کے حوالے سے صفائی آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نماز جمعہ و عید کے خطبات میں شہریوں سے عید الاضحی پر صفائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آگاہی ویڈیؤ بھی جاری کی ہے
اس حوالے سے نماز جمعہ و عید کے خطبات میں شہریوں سے عید الاضحی پر صفائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی جائے گی، ائیرپورٹس اتھارٹی اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آگاہی ویڈیؤ بھی جاری کی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے قریبی رہائشیوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے گھروں اور قربانی کی جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ہوائی اڈوں کے آس پاس نہ پھینکیں، کیونکہ ان سے پرندے جمع ہو کر ہوائی جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ جگہوں پر پہنچائیں تاکہ ان کو با آسانی ٹھکانے لگایا جا سکے، آلائشوں کو سڑکوں، گلیوں، نالیوں یا کسی خالی پلاٹ میں پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں، قربانی کے جانوروں کی باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ تعفن اور گندگی سے بچا جا سکے۔