Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عیدالاضحیٰ پر کراچی سے اسپیشل ٹرین روانہ، بقایا 2 ٹرینیں کب روانہ ہوں گی؟

Karachi Eid-ul-Adha Special Trains

کراچی سے اپنے پیاروں میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منانے شہری روانہ ہونے لگے ہیں اس موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ میں سے تین ٹرینیں کراچی سے ملک کے مختلف شہروں میں روانہ ہو گی جس میں سے پہلی اسپیشل ٹرین آج دوپہر 1 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے جو دو اے سی اور آٹھ اکنومی کوچز پر مشتمل ہے جس میں دس کوچز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

حکام کے مطابق اسپیشل ٹرین میں 750 مسافروں کی گنجائش ہے، اسپشل ٹرین کیلئے کوئی اضافی کرایہ نہیں لیا گیا۔ کراچی سے چلنے والی دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی اسٹیشن سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی

جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جو ملتان و فیصل آباد کے راستے چلے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق خصوصی اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button