Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اولمپکس کے بعد ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن کا تاج بھی ارشد ندیم کے سر پر سج گیا

Pakistan Won Gold Medal History Asian Athletics Arshad Nadeem

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ اس ایونٹ کے جیولن مقابلے میں ارشد ندیم کی سب سے طویل تھرو ان کی آخری کوشش کے دوران 86.40 میٹر کی تھی۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر دور پھینکی جبکہ ان کی دوسری تھرو 76.80 میٹر رہی، تیسری کوشش میں ارشد نے 85.57 میٹر جبکہ چوتھی تھرو 83.99 میٹر طویل اور پانچویں 83.44 میٹر تھی۔

ارشد ندیم آج سے پہلے کبھی بھی ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں کوئی میڈل حاصل نہیں کر پائے تھے۔ انھوں نے سنہ 2017 اور سنہ 2019 میں ان مقابلوں میں حصہ لیا تھا لیکن اس وقت وہ 80 میٹر مارک عبور نہیں کر پائے تھے۔

اس سے قبل ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا تھا جو نہ صرف ایک اولمپکس ریکارڈ ہے بلکہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

مزید پڑھیں:ارشدندیم نےایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

انھیں اس کارکردگی کے عوض پاکستان کا سرکاری اعزاز ’تمغۂ امتیاز‘ دیا گیا تھا۔ ارشد کو راوں ماہ ایشیئن ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’ایشیا کے بہترین مرد ایتھلیٹ‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ارشد اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز اور ایشیئن گیمز میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انڈیا کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے تو شرکت نہیں کی تاہم انڈین ایتھلیٹ سچن یادو فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ایشیئن ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک شریک ہوتے ہیں۔

ارشد ندیم کون ہیں؟

پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔

انھوں نے گذشتہ برس پیرس اولپمکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف جیولن فائنل جیتا بلکہ اولمپکس میں سنہ 2008 میں قائم کیا گیا ریکارڈ بھی توڑا۔ ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا جو اُنھیں انٹرنیشنل مقابلوں میں لے گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button