Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی فوج کی پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیارے گرائے جانے کی تصدیق

Indian Army Confirmed Destruction Fighter Jets by the Pakistan

بھارتی فوج نے بھی پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟

انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے 6 طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے گرنے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ معلومات اہم نہیں، اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں؟ یہ ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئنر رہنما سبرامنیئم سوامی نے بھی ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈسالٹ نے رافیل کے اہم سورس کوڈ تک رسائی نہیں دی جس سے مشکلات ہوئیں: بھارت کا فرانس پر الزام

پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔

9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button