Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ ایکسائز سندھ پروفیشنل ٹیکس کی وصولی میں ناکام

Tax collection

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2024-25 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائیز پروفیشنل ٹیکس کی وصولی میں بری طرح ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق  مالی سال 2023ء  -2024ء  میں جون 2024 تک محکمہ ایکسائیز نے 2 ارب 10 کروڑ 59 لاکھ روپے کے سافٹ ویئر چالان جاری کیے، تاہم صرف 62 کروڑ 47 لاکھ روپے وصول کیے جا سکے، جس سے حکومت کو 1 ارب 48 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار 333 یونٹس سے ٹیکس وصولی کی جانی تھی، تاہم مقررہ اہداف کے برعکس انتہائی کم رقوم جمع ہو سکیں۔

کراچی کا ہدف

کراچی میں ایک لاکھ 14 ہزار 856 یونٹس سے ایک ارب 92 کروڑ 75 لاکھ روپے ٹیکس کی وصولی کا ہدف مقرر تھا، مگر محض 58 کروڑ 63 لاکھ روپے وصول ہوئے، یوں 1 ارب 34 کروڑ 12 لاکھ روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد کا ہدف

حیدرآباد کے 31 ہزار 633 یونٹس سے 12 کروڑ روپے وصول ہونے تھے، تاہم یہاں سے صرف 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول ہوئے، جو ہدف سے 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کم ہیں۔

میرپورخاص کا ہدف

میرپور خاص میں 11 ہزار 621 یونٹس سے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے کی وصولی متوقع تھی، لیکن صرف 66 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا جا سکا، یوں 1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا شارٹ فال رہا۔

لاڑکانہ کا ہدف

لاڑکانہ میں 12 ہزار 221 یونٹس سے 3 کروڑ 93 لاکھ روپے کی وصولی کا ہدف تھا، مگر صرف 91 لاکھ روپے ہی جمع کیے جا سکے، جس سے 3 کروڑ 2 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں پروفیشنل ٹیکس کی ناقص وصولی پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس مالی بے ضابطگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button