Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جانور خریدنے کے بہانے ملزمان بیوپاری سے 2بکرے چھین کر فرار

Two Goats Snatched livestock Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار سے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے، ملزمان نے رقم کی ادائیگی پر بیوپاری پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

عید الاضحٰی قریب آتے ہے مویشیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی بڑھنے لگیں۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے لئے، ملزمان نے بیوپاری کو کہا کہ گھر قریب ہی ہے گھر سے پیسے دینگےاور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں قربانی کے جانور دیکھنے آیا ڈلیوری رائیڈر گولی لگنے سے جاں بحق

ملزمان نے کچھ آگے جاکر رقم کی ادائیگی سے منع کردیا، بیوپاری کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرارہوگئے۔ زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement