Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

Karachi Weather Updates

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، لاہور، ملتان، حیدرآباد اور سکھر سمیت جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی درجے بلند رہنے کا امکان ہے، جہاں شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں موسم شدید گرم، شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے

جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز مری میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔

گزشتہ روز مون سون 2025 کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدر آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button