Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم شدید گرم، شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے

Karachi Temperature Weather Updates

کراچی میں آج درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر شہر میں خشک ہوائیں چلتی رہیں گی اور شہریوں کو لو کی کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ادارے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ شمالی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گھوٹکی کشمور، شکارپور، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اورتھرپارکرکے اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button