Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹرک اسٹینڈ کی منتقلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ زون پر کام کا فیصلہ

CM meeting

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کراچی کے ٹرک اسٹینڈ کی منتقلی اور کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرک اسٹینڈ کی نئی جگہ کے تعین کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی نئی جگہ تجویز کر کے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے 3.1 ارب ڈالر مالیت کے کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جو کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت مشترکہ منصوبہ ہے۔

منصوبے کی اہم خصوصیات:

مچھر کالونی کے قریب زمین پر کاروباری زون، صنعتی بستی اور ریسرچ سینٹر کا قیام

شپنگ ٹرمینل اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے کا پلانٹ

687 ایکڑ رقبے پر تین مراحل میں منصوبے پر عمل درآمد

کسی بھی انسانی بستی کو متاثر کیے بغیر روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تمام فنی جائزے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ زمین سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور کمشنر کراچی حسن نقوی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت بحری امور بھی جلد اپنا نمائندہ مقرر کرے گی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button