Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوم تکبیر پر کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں

Youm-e-Takbir Karachi to Khabir People Rallies

ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز، مظاہرے اور ریلیاں نکل رہے ہیں۔

بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تقریبات جبکہ سکھر اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں:یوم تکبیر، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل

بلوچستان میں چمن، نصیرآباد، جعفرآباد اور سبی کے اسکولوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی اور بولان میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سوات میں پرچم کشائی اور واک میں بڑی تعداد میں شہریوںنے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر میں نکیال، سماہنی اور بھمبر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وادی نیلم میں ایل او سی پر یاد گار شہداء پر تقریب منعقد کی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button