Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی:ضلع شرقی میں 43 تصدیق اور 8 غیر مصدقہ کچی آبادیاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

katchi Abadi

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 51  کچی آبادیاں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں محکمہ انسانی آباد کاری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن محمد دانیال کے تحریری سوال پر  بتایا ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں مجموعی پر 51 کچی آبادیوں میں سے 43 مصدقہ اور 8 غیر مصدقہ کچی آبادیاں ہیں۔ تصدیق شدہ کچی آبادیوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی سندھ نے تحریری جواب کے ضمیمہ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایاہے کہ غیر مصدقہ کچی آبادیوں میں چشتی نگر گلستان جوہر،  گلشن اقبال کی اللہ والی کالونی، جمعہ گوٹھہ، محمدی کالونی (سی او ڈی فلٹر پلانٹ) اور شیر پائو بستی یوسی نمبر1، جمشید کوارٹرز پرانی اسٹیل کالونی، پی ای سی ایچ ایس کا بلتستان محلہ اور عرب آباد شامل ہیں۔

تصدیق شدہ کچی آبادیوں میں گلشن اقبال کا اعظم خان گوٹھ، لیمو خان گوٹھ، سیٹلمنٹ نزد پیر صبغت اللہ ،غوثیہ کالونی، مجاہد کالونی، شانتی نگر (مختلف علاقے)، بیدل کالونی بلاک، ویلفئیر کالونی، جمالی کالونی، رجپوتانہ کالونی، قائد اعظم کالونی، رحمتیہ کالونی، مدینہ کالونی، شہید منور سہروردی (مختلف علاقے)، لیاقت بستی، نور محمد ولیج اور عیسیٰ نگری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛3 سال میں سندھ کی 50 کچی آبادیوں کو لیز دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

جمشید کوارٹرز کی عثمانیہ مہاجر کالونی، گنج شکر کالونی، مخدوم کالونی، عثمانیہ کالونی نمبر 1، عثمانیہ کالونی نمبر 2، النجف کالونی، داد محمد ویلج اور اختر کالونی۔ سوسائٹی ایریا کی درویش کالونی، آزاد جمہوریہ کالونی، عمر کالونی نمبر 1 اور نمبر 2، مسلم کالونی اور پہاڑی ایریا چنیسر گوٹھ۔ اورجہانگیر روڈ کا پٹیل پاڑہ ہے۔

پی ای سی ایچ ایس کی کشمیر کالونی، منظور کالونی اور معصوم شاہ کالونی،گڈاپ گلزار ھجری اسکیم 33 کی ہائی وے کالونی اور حاجی دھنی بخش بروہی گوٹھ، گلستان جوہر کا ذکری گوٹھ اور پہلوان گوٹھ اورپی آئی بی کالونی کا فقیرآباد، نشتر بستی، نفیس آباد اور سلمان آباد ویلج کے علاقے مصدقہ کچی آبادیوں میں شامل ہیں۔

صوبائی مشیر کچی آبادی سید نجی عالم کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ کچی آبادیوں کو سرکلر ریلوے کی وجہ سے ہٹایا گیا تو انکو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button