پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بلال بن ثاقب کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس سے بلال بن ثاقب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور انہیں وزیرِ مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ بلال بن ثاقب کی تقرری رول 4(6)، رولز آف بزنس 1973ء کے تحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے: بلال بن ثاقب
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی تھی۔
بلال بن ثاقب نے کہا تھا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔