Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے: بلال بن ثاقب

Pakistan Crypto Council CEO Bilal Bin Saqib
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو ہوئی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کے لیے کام کررہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹرلائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے، نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے یہ کونسل بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:جو برسوں تک نہیں کرپاتے پاکستان کرپٹوکونسل نے صرف 50 دن میں پاکستان کاپرچم کرپٹو انڈسٹری میں بلندکردیا، پی سی سی

اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹوکونسل کی پیش رفت پراہم اپڈیٹس شیئرکیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفداور بائنانس کے بانی کے دورے اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مقصد نوجوانوں کوبلاک چین،کرپٹوکرنسی اورمصنوعی ذہانت کےذریعے بااختیار بنانا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement