Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اب کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کا چالان ہو گا

کراچی، جو ملک کا معاشی دارالحکومت ہے، ٹریفک کے مسائل کے باعث ایک عرصے سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔ روزانہ لاکھوں گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہوتی ہیں، مگر مناسب نگرانی اور نظم و ضبط کے فقدان کے باعث حادثات اور ٹریفک جام روز کا معمول بن چکے ہیں

 

ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کی بہتری

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے مطابق شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ یہ قدم نہ صرف قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے مؤثر ہوگا بلکہ شہریوں کی نقل و حرکت اور سڑکوں پر ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی بھی ممکن بنائے گا۔ یکم جون 2025 سے، ان کیمروں کی مدد سے ٹریفک چالان جاری کیے جائیں گے۔

ہیوی گاڑیوں کے لیے سخت اقدامات

ہیوی ٹریفک جیسے ٹرک، ٹرالے اور ڈمپر کراچی میں حادثات کے بڑے اسباب میں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، ٹرک 17 فیصد، ٹرالے 14 فیصد اور ڈمپر 11 فیصد حادثات میں ملوث ہوتے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، یکم جون تک تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر اور کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے تک کے چالان عائد کیے جائیں گے۔

موٹر سائیکل سوار اور پیدل افراد: سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ

اعداد و شامر کے مطابق کراچی  میں 78 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 44 لاکھ موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ہر دوسرا حادثہ موٹر سائیکل سوار کی جان لے لیتا ہے، جبکہ 30 سے 35 فیصد اموات پیدل چلنے والوں کی ہوتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور حفاظت کے اصولوں کو بہتر بنانا کس قدر ضروری ہے۔

رفتار کی حد اور اس پر عمل درآمد

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، مگر عملی طور پر اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ لاپرواہی حادثات کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہے۔ قانون پر سختی سے عمل کروانے اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

تجاوزات: ٹریفک کا خاموش دشمن

سڑکوں پر تجاوزات بھی ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق، کمشنر کراچی کی مدد اور سربراہی میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل تلاش کیے جا رہے ہیں ۔

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے سگنل، روڈ ٹھیک کرنے اور یو ٹرن بنانے کی ضرورت ہے  اسکے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کا استعمال  اور ٹریفک قوانین کی پابندی ہمیں اور ہمارے ساتھ سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتی ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button