Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

Low Pressure Arabian Sea Karachi Weather Winds

بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

:کراچی کا موسم

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 گری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے دباؤ کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کا دوسرا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کے ساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button