Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جھوٹی خبریں پھیلانے پر ارنب گوسوامی پر مقدمہ درج

India Congress Filed Case BJP IT Cell Chief Journalist Fake News

بھارت میں کانگریس نے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ اور صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف غلط خبریں پھیلانے پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کے قانونی سیل کے سربراہ شری کانت سوروپ کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

شری کانت سوروپ نے امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر واضح طور پر جھوٹی خبریں پھیلانے کیلیے ایک گھناؤنی اور مجرمانہ مہم کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام لگایا۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ملزمان نے بدنیتی سے من گھڑت دعوے کیے کہ ترکیہ میں استنبول کانگریس سینٹر انڈین نیشنل کانگریس کا دفتر ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا،ڈوزیئر جاری

شری کانت سوروپ نے کہا کہ یہ عمل بھارتی عوام کو دھوکہ دینے، ایک بڑی سیاسی جماعت کو بدنام کرنے، جذبات سے کھلواڑ کرنے، عوامی بے چینی کو بھڑکانے اور قومی سلامتی و جمہوری سالمیت کو نقصان پہنچانے کے واضح اور ناقابل تردید مجرمانہ ارادے کے ساتھ انجام دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ واقعہ بھارت اور ترکیہ کے کشیدہ تعلقات کے درمیان پیش آیا، امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی کے اقدامات بھارتی جمہوری بنیادوں، عوامی تحفظ اور قومی سلامتی پر ایک بے مثال حملہ ہے۔ کانگریس رہنما نے پریس کونسل آف انڈیا، وزارت اطلاعات و نشریات، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اس شکایت کو ہنگامی طور پر دیکھیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button