Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا،ڈوزیئر جاری

dossier

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی کے بعد بھارتی جارحیت، فالس فلیگ اور منظم جھوٹے پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے ایک جامع ڈوزیئر جاری کر دیا ہے۔

ڈوزیئر میں نہ صرف آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات، سیٹلائٹ تصاویر اور بھارتی نقصانات کے شواہد شامل ہیں بلکہ پہلگام فالس فلیگ کے بھی ناقابل تردید ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس اور بھارتی سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے پھیلائی گئی منظم فیک نیوز بھی شامل ہے۔

ڈوزیئر کے مطابق پاکستان نے امن کا علمبردار ہونے کے ناتے ہمیشہ اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانی بچے، خواتین اور شہریوں کے بارے میں مکمل شواہد بھی اس دستاویز کا حصہ ہیں۔

فالس فلیگ آپریشن اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کیا، جھوٹی خبریں پھیلائیں اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔

بین الاقوامی میڈیا، بھارتی عوام اور کئی سیاستدانوں نے بھی بھارتی میڈیا کے کردار اور فالس فلیگ پر سوالات اٹھائے۔

پاکستان نے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مخلصانہ کاوشیں کیں لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تعاون کی بجائے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا راستہ اختیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ امریکی اخبار نے آپریشن بُنیان مَرصوص کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا

جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، جس کے دوران صرف اُن بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پاکستانی شہریوں پر حملے کیے جا رہے تھے۔

ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیلات اور شواہد بھی شامل ہیں، جنہیں عالمی برادری کے سامنے رکھا گیا ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق، پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ بھارتی جارحیت کو بے نقاب کر کے نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کر کے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو زمین بوس کر دیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button