Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں خاتون ٹیچر کا قتل: ملزم کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان

Sindh Female Teacher Murder Police Reward information
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں باپ کو قتل، بیٹی کو زخمی کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے والے کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم فرید حاصلو نے7 اپریل کو خاتون ٹیچر صدف حاصلو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، قتل کی واردات کے بعد پولیس کانسٹبل کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement