Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، میڈیا کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔ دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:پاک چین صنعتی اشتراک، کراچی میں جدید سپر منی ٹرک پلانٹ لگانے کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت جنگ بندی کے فوری بعد پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا اجلاس کابل میں ہوا تھا۔ اجلاس میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق نے چینی نمائندے کے ہمراہ افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تعمیری بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button