Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک بھارت کشدگی کے دوران پاکستان اور بھارت میں شہریوں کیا کیا سرچ کیا ؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 12 مئی تک کشیدگی چھائی رہی ۔اس دوران صرف دو ملکوں کی فوجوں کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری نہیں رہا بلکہ بلکہ  میڈیا  اور سوشل میڈیا بھی میدان جنگ بنا ہوا تھا ۔ انہی میں ایک میدان گوگل سرچ کا بھی تھا جس نے دونوں ملکوں کے عوام کے رجحانات اور انکی زہنی اور نفسیاتی کیفیت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتا دیا ۔

گوگل ٹرینڈز  کے اعداد و شمار کے مطابق  اس دوران بھارت میں ایک کروڑ سے ذائد افراد سیز فائر کے معنی جاننے کی کوشش کرتے  نظر آئے ۔ یہ محض ایک سرچ نہیں، بلکہ اجتماعی ذہنی کیفیت کا آئینہ ہے۔ وہ قوم جو اکثر “جارحانہ حکمت عملی” کی بات کرتی تھی، اب “جنگ بندی” کو سمجھنے کی کوشش میں تھی۔ اس کے بعد ‘آپریشن سندور’ اور ‘ماک ڈرل’ جیسے فوجی اصطلاحات بھی سرچ میں نمایاں رہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں عوام کی توجہ کا مرکز دو الفاط بنے ہوئے تھے رافیل اور  اے وی ایم اورنگزیب احمد۔۔۔ دونوں ہی اپنے معنی میں طاقت، تکنیک اور حوصلے کی علامت ہیں۔

پاکستانیوں کی دیگر سرچ میں اسلام آباد ائر پورٹ اور جے ایف 17 تھنڈر ، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈیسالٹ ایوایشن شیئر پرائز بھی نمایاں تھیں ۔حالیہ دنوں میں اے وی ایم اورنگزیب احمد کی جانب سے کی جانے والی بریفنگز میں پیشہ ورانہ سنجیدگی نمایاں رہی، تو دوسری جانب اُن کا پُرسکون اندازِ گفتگو، برجستہ تبصرے اور بعض مواقع پر ہلکے پھلکے طنزیہ جملے نوجوانوں میں خاصے مقبول ہوئے۔

سوشل میڈٰیا ایکسپرٹ کے مطابق گوگل صرف ایک سرچ انجن نہیں بلکہ ایک آئینہ  ہے جس میں دونوں ملکوں کی عوام کی نفسیاتی کیفیت، تجسس، خوف، فخر اور امیدیں جھلکتی رہیں۔ بھارت سیز فائر کی تلاش میں تھا جبکہ پاکستان حوصلے، شخصیت، اور دشمن کی کمزوریوں کو جانچنے میں مصروف تھا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button