Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت میں تمام پاکستانی گانے اسپاٹی فائی سے ہٹا دیے گئے

spotify
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بھارتی حکومت نے ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو بھی نشانہ بنا ڈالا ہے۔ معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی (Spotify) نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارت میں تمام پاکستانی گانے ہٹا دیے ہیں، جس سے فنکار برادری اور موسیقی کے شائقین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی گانے جیسے “جھول”، “فاصلے” اور دیگر مشہور گانے اب اسپاٹی فائی پر بھارتی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ان گانوں کی جگہ ایک پیغام نظر آتا ہے: “یہ مواد آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے”۔

یہ فیصلہ بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی 8 مئی 2025ء کو جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد کیا گیا، جس میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستان سے تخلیق کردہ ہر قسم کا مواد فوری طور پر ہٹا دیں، چاہے وہ فلمیں ہوں، گانے، ویب سیریز یا پوڈکاسٹس۔

مزید پڑھیں؛ آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ

یہ پابندیاں صرف اسپاٹی فائی تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی پاکستانی مواد کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
حتیٰ کہ فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر اور فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کو بھی ہٹا دیا گیا۔

ادبی اور فنکار حلقوں نے اس اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ عمل فن، ثقافت اور عوامی رابطوں کو متاثر کرنے والا ہے۔ فنکاروں کو سیاست کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے اور پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر تخلیقی کاوشوں کو نظرانداز کرنا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement