سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اسکالر شپ کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلباء پبلک یونیورسٹیوں میں پری ڈپلومہ اور ڈپلومہ پروگراموں سے لے کر بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی، اور پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ تک کے مختلف شعبوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔
داخلے کے خواہشمندوں کو یونیورسٹیوں میں الگ الگ درخواست دینے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اسٹڈی ان سعودی عرب کے پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔
شرائط کے مطابق درخواست گزار کی کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔
کم از کم چھ ماہ کی میعاد والے درست پاسپورٹ
درست میڈیکل انشورنس اور
مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا
18 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے پاس
سرپرست سے تحریری رضامندی ہونی چاہیے۔
طبی رپورٹ میں متعدی بیماریوں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔
اپلائی کرنے کے لئے اہل طلباء سعودی عرب کے سرکاری پلیٹ فارم
https://studyinsaudi.moe.gov.sa/
پر جا کر بیرونی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ویب سائیٹ پربنادی معلومات فراہم کرکے اپنا اکاونٹ بنائیں
اسکے بعد لاگن کریں اور اپنی پسندیدہ یونیورسٹی اور کورس کا انتخاب کریں
.آن لائن فارم بھریں اور اپلائی کر دیں
کامیاب امیدواروں کو تعلیم مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی ۔ سال میں ایک مرتبہ ضابطے کے مطابق ہوائی جہاز کا کرایہ
مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی
سعودی عرب پہچنے پر نقد رقم کی فراہمی کیمپس میں مفت رہائش
طلبا کیمپس میں دستیاب تما م سہولیات کا استعمال کر سکیں گے
طلباء کو اسٹوڈینٹ سپورٹ سروس بھی فراہم کی جائے گی