Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم نے اضافی درآمدی ڈیوٹیز کے مرحلہ وارخاتمے کی منظوری دے دی

Prime Minister
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی سے متعلق اجلاس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مضبوط معیشت کے حصول کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، حکومت روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی ماہرین کی مشاورت سے بنیادی معاشی اصلاحات کےلیے جامع منصوبہ بنالیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی، یہ اقدام معاشی بہتری کے حصول میں اہم سنگِ میل ہے جو برآمدات پر مبنی ترقی ممکن بنائے گا۔

مزید پڑھیں؛ پرانے اور استعمال شدہ الیکٹرانکس آئیٹم پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں کمی

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلے سے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور مہنگائی کو بھی قابو میں رکھا جا سکے گا۔

وزیراعظم نے اضافی کسٹم اورریگولیٹری ڈیوٹی 4 سے 5 سال میں مکمل ختم کرنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ایک عمل درآمد کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختراور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement