Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مصطفیٰ کو گاڑی سمیت جلایا،مصطفیٰ کی ماں سے معافی مانگتا ہوں،ملزم ارمغان

armaghan

کراچی میں 6 جنوری کواغوا کے بعد مصطفیٰ عامرنامی نوجوان کے قتل میں گرفتار ملزم ارمغان نے پولیس حراست میں واقعے کی تمام تر تفصیلات بیان کردیں۔ ملزم اورمقتول کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا۔ قتل سے پہلے اور بعد میں ملزم کن سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ ٹائمزآف کراچی ملزم کی اپنی زبانی تمام تفصیلات سامنے لے آیا۔

ٹائمز آف کراچی کو دئیے گئے انٹرویو میں ملزم ارمغان نے بتایا کہ کہانی کا آغاز نیو ایئر پارٹی سے ہواجہاں زوما نامی لڑکی کی وجہ سے اُسے شدید غصہ آیا جو ناراضگی کے بعد میں انتہائی خطرناک انتقام میں بدل گیا

تفتیشی بیان کے مطابق مصطفی نے ارمغان کو کیلے کی ایک تصویر بھیجی،جو اس کے بقول طنز اور تضحیک کا اظہار تھا۔ اسی تصویر نے معاملے کو اور بگاڑ دیا۔

ارمغان کا کہنا ہے کہ جب وہ مصطفی سے نہ مل سکا، تو اُس نے “معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا”، لیکن جب مصطفیٰ خود اس کے گھر آیا، تو اس نے سب کچھ بدل دینے کا فیصلہ کیا۔

کوائن ٹاس پر قتل کا فیصلہ!

تفتشی بیان میں سب سے حیران کن انکشاف یہ تھا کہ ارمغان نے مصطفی کو مارنے یا چھوڑنے کا فیصلہ سکہ اچھال کر کیا۔ ارمغان کا کہنا تھا کہ اس نے سکہ اچھال کر فیصلہ کیا کہ مصطفیٰ کو مارنا ہے یا زندہ چھوڑنا ہے۔ مصطفیٰ کی قسمت میں ہی موت لگی تھی

ارمغان نے اعتراف کیا کہ قتل کے بعد اُس نے مصطفی کی لاش کو گاڑی سمیت جلا دیا تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔ پولیس کو بعد میں اسی جلی ہوئی گاڑی سے اہم شواہد ملے۔

ارمغان اوراس کا ساتھی شیراز قتل کے بعد بھی معمول کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، دونوں نے واقعے کے بعد کوئی ندامت ظاہر نہیں کی۔

پولیس جب ارمغان کے گھر پہنچی تو اُس نے مزاحمت کی اور فائرنگ بھی کی بعد ازاں ملزم کے مطابق والدہ کے کہنے پر اُس نے ہتھیار ڈال دیے۔

ٹائمز آف کراچی کو دئیے گئے انٹرویو میں ارمغان نے کہا کہ اُس کی والدہ سے معافی مانگی ہے اور کہا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہے۔

ملزم ارمغان کا انکشافات سے بھرپورانٹرویو ٹائمز آف کراچی پر15 مئی کو نشر کیا جائے گا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button