Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم شہباز شریف کا پسرور چھاؤنی کا دورہ، “معرکۂ حق” کے ہیروز کو خراجِ تحسین

Prime Minister

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں اُن کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے “آپریشن بنیانِ مرصوص” کے دوران پاک افواج کی جرأت مندانہ اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا، جو “معرکۂ حق” کا حصہ تھا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم کو آپریشن کی تفصیلات اور کور کی موجودہ جنگی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے “معرکۂ حق” میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

“پاکستان کی دلیر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادرِ وطن کا دلیرانہ دفاع کیا اور دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو فیصلہ کن انداز میں ناکام بنایا۔ تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کو بے مثال مہارت اور عزم سے نیست و نابود کیا۔”

وزیراعظم کاجوانوں سے خطاب

وزیراعظم نے فرنٹ لائن پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے بلند حوصلے، غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت اور ہر لمحہ تیار رہنے کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، یہ قوم کے تاج ہیں۔ معصوم شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کرنا اور انہیں دہشت گرد قرار دینا نہایت شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اقدار اور اخلاقیات کے منافی ہے۔

ہم نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے دانستہ طور پر اس سے گریز کیا کیونکہ اُن کے پاس کچھ ثابت کرنے کو نہ تھا۔ ایک جھوٹے بہانے اور غرور و تکبر کی بنیاد پر جارحیت کی گئی، جس کا انہیں الحمدللہ منہ توڑ جواب ملا۔”

وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارے فخر کا باعث رہے ہیں اور قوم ان کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیراعظم کا پسرر آمد پر آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button