Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ترک صدر کا پاکستانی قوم کی واضح حمایت کا اعلان

ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔صدر اردوان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف دیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں؛پاک ترک باہمی تجارت 5 ارب ڈالر کرنے کا عزم ہے،ترک سفیر

ترک صدر اردوان نے پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں، خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائے۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button