Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ

Air Vice Marshal Aurangzeb

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر نبیل قریشی نے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا بھی عندیہ دے دیا جس کے بعد ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس کے حصے آئے گا؟ اس سے متعلق سوشل میڈیا پرچِہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ہیومر کے چرچے ختم نہیں ہوئے۔ آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگ اور بھارت کو روسٹ کرنے پر وہ پاکستان کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

مشہور فلم ساز نبیل قریشی نے حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایک مداح نے ایکس پر پوسٹ میں نبیل قریشی کو تجویز دی کہ اگر اس آپریشن پر فلم بنے تو فواد خان کو ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار دیا جائے کیونکہ دونوں کی شکل میں کچھ مشابہت ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ پر جواب میں کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایئر وائس مارشل اورنگزیب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے

تاہم دوسری جانب ایک اور پوسٹ میں ایک صارف نے فواد خان کے بالی ووڈ میں کام کرنے کا حوالہ دے کر انہیں کاسٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا، جس پر ڈائریکٹر نے تھمبز اپ کا ایموجی بنا کر ریپلائی کیا۔

بیل قریشی کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نیا جوش پیدا کر دیا ہے، لوگ فلم کےلیے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کر رہے ہیں۔ اگرچہ نبیل قریشی نے ابھی تک واضح طور پر فلم بنانے کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے اشارے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس موضوع پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button