Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا کل سے آغاز،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

انٹرمیڈیٹ امتحان
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کمشنر کراچی آفس نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹر کے امتحانات 5 مئی سے 29 مئی تک جاری رہیں گے۔

امتحانات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 5 مئی سے 29 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ امتحانات دو اوقات میں ہوں گے، صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک اور شام 2 بجے سے 5 بجے تک ہونگے۔

دفعہ 144 کے تحت درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  • امتحانی مراکز کے اطراف عام افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
  • امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رہیں گی تاکہ نقل کو روکا جا سکے۔
  • موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، جبکہ غیر متعلقہ افراد، اسلحہ، اور موبائل کے ساتھ داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
  • امتحانی عملے اور طلبہ کے علاوہ کسی کو بھی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ ہمراہ لائیں، بصورت دیگر داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں 5مئی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز،پرچہ آوٹ ہونے کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے سے مدد طلب

کمشنر آفس نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانوں کو اختیارات دے دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سخت اقدامات کا مقصد امتحانات کے دوران نقل اور بد نظمی کو روکنا ہے تاکہ طلبہ کے لیے ایک منصفانہ اور پرامن امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement