Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے کیلئے وزارتِ اطلاعات و نشریات کا پاکستانی اور عالمی میڈیا کو ایل او سی پر لے جانے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے لائن آف کنٹرول کے دو روزہ دورے کا اہتمام کیا ہے۔ ایل او سی کا دورہ پاکستان اورعالمی میڈیا کو کروایا جائے گا۔ ایل او سی کا دورہ آج اور کل جاری رہے گا۔ دورے کا مقصد بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ جو پاکستان میں نام نہاد “دہشت گرد کیمپس” سے متعلق کیا جاتا رہا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات صحافیوں کو ان مخصوص مقامات پر لے کر جائے گی۔ جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گرد ٹھکانے قرار دیا گیا ہے۔ صحافیوں کو ان علاقوں میں موجود زمینی حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاکہ عالمی برادری کو اصل صورتِ حال کا علم ہو سکے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اپنی سرزمین کو کسی بھی دہشت گرد سرگرمی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دینے کے عزم کو دہراتا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔ بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری، موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement