Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک بھارت کشیدگی، او آئی سی اراکین نے پاکستان سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہارکردیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس، 150 سے زائد قرار دادیں پیش ہونے کا امکان

پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔

او آئی سی اراکین نے مزید کہا کہ مسائل کی جڑوں کو ختم کیا جائے جس میں جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل بھی شامل ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button