Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اتوار سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان، پارہ کتنے ڈگری جا سکتا ہے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار (کل) سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے جو کہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل سے سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور دن کےاوقات موسم شدیدگرم رہےگا جبکہ 20 سے 23 اپریل تک راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

جمعہ کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جس دوران گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہیٹ ویو سے ہلاکت ہوتو مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن علی خورشیدی کا مطالبہ

جمعہ کو دادو اور شہید بینظیر آباد 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے گرم ترین شہر رہے، اس کے بعد پڈعیدن (46 ڈگری)، لاڑکانہ (45.6 ڈگری)، موہنجو داڑو اور خیرپور (45.5 ڈگری)، سکھر اور روہڑی (45 ڈگری)، حیدرآباد اور میرپورخاص (42 ڈگری) اور بدین (39 ڈگری) گرم شہر رہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ’کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے گریز کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔‘

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement