Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیاہے۔

جیونیوز کے مطابق شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں 21 اپریل سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا

درخوست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیےگئے۔

درخوست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔ درخوست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار اور ذہنی اذیت پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement