Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شدید گرمی کا امکان، پارہ 4 ڈگری مزید بڑھنے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 20 اپریل سے درجہ حرارت میں 4 ڈگری کے اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 20 سے 23 اپریل کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان، پارہ کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی جاب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دن کے اوقات میں سورج کی براہ راست تپش میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement