Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شارع فیصل پر پولیس کار کو ٹکر مارنے کا معاملہ، فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دیدی

شارع فیصل پر پولیس کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی ہے اور اس کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے روکنے پر فرار ہونےوالے ڈمپر ڈرائیور نے خود گرفتاری دی۔

ڈمپر ڈرائیور کے فرار کی ویڈیو دو روز قبل وائرل ہوئی تھی، جسے کار میں سوار ٹریفک پولیس کے اہلکار روکنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑیوں میں سوار شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں دیکھی گئی ۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈمپرزاورٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتیں،ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا گیا۔ پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کرسکے۔

نتیجے کے طور پر ٹریفک پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا اور 142 ڈمپروں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ 27 ڈمپر ضبط اور محض ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی بلاتعطل جاری رہے گی تاہم رات میں فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ڈمپر بھی ضبط کرلیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ کچھ موٹر سائیکل سوار پیچھا کررہے تھے اس لیے گھبراگیا تھا کہ آگ نہ لگادیں پولیس سے بھی اسی لیے بچ کر بھاگا کہ پولیس بھی آگ لگانے والوں کو نہیں روک پاتی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button