کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ناتال سے جیکب آباد واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان ایکسپریس گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئی تھی
بولان ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر آدھے راستے سے جیکب آباد بھیج دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو اپنے مقررہ وقت سے زیادہ تاخیرہونے کے وجہ سے کلیئرنس نہیں ملی۔ مسافروں کو متبادل سفری سہولیات فراہم پر کرنے غور کیا جا رہا ہے
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ایک اسپیئر ریک چلا کر کوئٹہ سے جیکب آباد کے مسافروں کو وہاں تک پہنچایا جائے گاجبکہ اب بولان ایکپریس ٹرین آج اپنے مقررہ وقت پر جیکب آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی