ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سےمنشیات کانیٹ ورک آپریٹ ہو رہا تھا تاہم 3 اہم ملزمان کیخلاف شواہد بھی حاصل کرلیےگئے ہیں اور ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا، موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔