Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے حکومت کا بجلی1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ، درخواست نیپرا میں جمع

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے۔

حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی ہے، وفاقی حکومت اس عرصے کے لیے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافی سبسڈی فراہم کرے گی۔

حکومت نے درخواست میں کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر قیمت میں کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement