پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مشترکہ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوبھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ کی آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی) اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مشترکہ منصوبے کیرتھر جوائنٹ وینچر نے سندھ کے ضلع دادو میں واقع اپنے کنویں رفعت-1 سے ہائیڈروکاربن دریافت ہو نے کا اعلان کیا ہے۔
دوسرے جانب او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ پی ٹی وی کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے پنجاب کے ضلع اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں کی ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔