Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 3 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سے منظوری کے بعد عید الفطر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 31 مارچ بروز پیر، یکم اپریل بروز منگل اور 2 اپریل بروز بدھ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے ملک بھر میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جسکے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ عیدالفطر کے چاند کی رویت کا باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement