Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں عیدالفطرکب ہوگی، عید پر کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ماہرین فلکیات کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی ملک میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عید پر کراچی کے ممکنہ موسم سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر نے بتایا ہے کہ ماہِ شوال کا چاند 29مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی جوکہ باآسانی دیکھاجاسکے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر پر کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ عید الفطر پر کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا کراچی میں عید الفطر کے ایام میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement