Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت سندھ نے طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند چھ طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تین اسکالرز طلبہ اور تین طالبات کے لیے ہوں گی۔

قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement