Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی سمت بھی تبدیل ہوگئی ہے، مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ اس وقت شہر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی بہتر ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 54ویں نمبر پر ہے، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 79 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement