Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکن قونصلیٹ کے عملے کی جناح اسپتال میں زیر علاج  امریکی خاتون سے ملاقات

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے جناح اسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

کراچی کے نوجوان سے شادی کے پاکستان آنے والی خاتون جناح اسپتال کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج  ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان  نے مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انکی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور ادویات بھی دی جارہی۔

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ مریضہ کے دیگر طبی مسائل پر بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کے ویزے کی مدت 11فروری کو ختم ہورہی ہے، میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے انہیں اسپتال سے ڈس چارچ کردیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement