آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہوں گی۔ آئی سی سی کے مطابق دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا اور فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے مقامات کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین بھی کردیا ہے۔ کراچی میں بدھ کے روز 19 فروری کو ہونے والے پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان میچ میں سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 20 ہزار، گیلری 25 ہزار، وی آئی پی 12 ہزار، پریمیم 7 ہزار، فرسٹ کلاس 4 ہزار، انکلوژر 2 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ جمعہ 21 فروری کو افغانستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 13 ہزار، گیلری 18 ہزار، وی آئی پی 7 ہزار، پریمیم 3ہزار 5 سو، فرسٹ کلاس 1ہزار 5 سو، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ ہفتہ 1 مارچ کو سائوتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 13 ہزار، گیلری 18 ہزار، وی آئی پی 7 ہزار، پریمیم 3ہزار 5 سو، فرسٹ کلاس 1ہزار 5 سو، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔
لاہور 22 فروری کو اسٹیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 15 ہزار، گیلری 18 ہزار، وی وی آئی پی 12 ہزار، وی آئی پی 7 ہزار 5 سو، پریمیم 5ہزار، فرسٹ کلاس 2ہزار، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ 26 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 10 ہزار، گیلری 12 ہزار 5 سو، وی وی آئی پی 8 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار ، پریمیم 4ہزار، فرسٹ کلاس 2ہزار، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ 28 فروری کو افغانستان اور اسٹیلیا کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، وی وی آئی پی 10 ہزار، گیلری 12 ہزار 5 سو، وی وی آئی پی 8 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار ، پریمیم 4ہزار، فرسٹ کلاس 2ہزار، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت، ، وی وی آئی پی 20 ہزار، گیلری 25 ہزار، وی وی آئی پی 18 ہزار، وی آئی پی 12 ہزار، پریمیم 7ہزار ، فرسٹ کلاس 4ہزار 5 سو، انکلوژر 2 ہزار ہوگی۔
راولپنڈی میں 24 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ، گیلری 10 ہزار، وی آئی پی 5 ہزار، پریمیم 3 ہزار، فرسٹ کلاس 1ہزار5 سو، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔ 25 فروری کو آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کی سیٹس کے ٹکٹ، گیلری 12 ہزار ، وی آئی پی 5 ہزار، پریمیم 3 ہزار، فرسٹ کلاس 1ہزار 500 سو، انکلوژر 1 ہزار میں دستیاب ہوں گے جبکہ جمعرات 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ، گیلری 18 ہزار، وی آئی پی 12 ہزار 5 سو، پریمئر 7 ہزار، فسٹ کلاس 4 ہزار، انکلوژر 2 ہزار کے فروخت کیے جائیں گے۔
آئی سی سی نے ٹکٹوں کے حوالے سے کہا ہے کہ شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ iccchampionstrophy.com/ticketing پر جاکر خود کو رجسٹر کرالیں۔ چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی، نئے اپ گریڈ اسٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے انکی محبت میں اضافہ ہو۔