Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی ، برطانوی وفد کا سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ، آڈٹ عمل شروع

برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وفد نے سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور آڈٹ عمل شروع کردیا ہے۔ ٹیم 27 جنوری تا 6 فروری پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔

ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ یہ آڈٹ پاکستانی ایرلائنز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی زیرِ صدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دے گی، پاکستان سی اے اے اور برطانوی ٹیم کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی، آڈٹ کے دوران برطانوی وفد ایئر لائنز کا بھی دورہ کرے گا، انہوں نے بتایا کہ چند ماہ سے سی اے اے اور برطانوی ٹیم کے درمیان آن لائن تکنیکی سیشن بھی ہوئے ہیں، برطانوی ٹیم کے دورے کے مثبت نتائج کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن پُر امید ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button