Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ کر کے باپ کو ہی لوٹ لیا، پولیس کا انکشاف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

7 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونیوالی لڑکی کا ڈرامہ پولیس کے سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ کو 15 لاکھ کا نقصان کرادیا۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔ پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور ولید کو بازیابی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement