Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی کرکٹرعثمان قادرمیلبرن اسٹیڈیم جاکر خواتین ایشز سیریز کے میچ کو سپورٹ کریں گے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر ویمن ایشز سیریز کا حصہ بن گئے ہیں۔ عثمان قادر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جاکر ویمن ایشیز ٹیسٹ کو سپورٹ کریں گے۔

ویمن ایشیز ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے کئی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ عثمان قادر کے علاوہ سری لنکا ویمن ٹیم کی سابق کپتان شاشیکالا سری وردنے اور میلبرن رینی گیڈز کی کھلاڑی روونتھا بھی شامل ہیں۔

ویمن ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز دیگر کمیونیٹیز کی نمائندگی بھی ہو گی دیگر کمیونیٹیز کے کرکٹ فینز گروپس میں ایم سی جی آئیں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ویمن ایشیز ٹیسٹ30جنوری سے شروع ہوگا۔

واضح رہے عثمان قادر اب پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوچکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے لئے ریٹائرمنٹ بھی لے چکے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement