Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کارروائیاں، 700 سے زائد ملزمان گرفتار، 63 کلو منشیات برآمد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان گذشتہ ہفتے میں 16 مقابلے ہوئے ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس مقابلوں کے دوران 23 زخمی ڈاکوؤں سمیت 33 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ 707 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 63 کلو 94 گرام چرس، آئس، کرسٹال، اور ہیروئین برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 91 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 40 موٹرسائیکلیں اور 4 بڑی گاڑیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement