Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کےفور منصوبہ کراچی کیلئے اہم ہے: حکومت سندھ نے کےفور پراجیکٹ کو ایس آربی ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی بھرپور نگرانی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ترقیاتی کاموں کا معیار بہترین ہونا چاہیئے اور برقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

کے فور پروجیکٹ:

سندھ کابینہ نے واپڈا کی درخواست پر کے فور پروجیکٹ کو ایس آر بی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کراچی کا اہم منصوبہ ہے اس لیئے استثنیٰ دے رہے ہیں سندھ حکومت ذیلی ٹھیکیدار کو استثنیٰ نہیں دے سکتی

ایس بی آر اور ایف بی آر ڈیٹا شیئرنگ کی منظوری:

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس بی آر اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے بات کی ہے کہ ایس بی آر اور ایف بی آر آپس میں وقت مقرر کر کے مصالحت کریں،

ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی

سندھ کابینہ نے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے ہیومن سیٹلمنٹ کے بجٹ 740.157 ملین روپے کی منظوری دی ہے، سال 24-2023 کے نظر ثانی شدہ بجٹ 398.057 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ کا وفاقی حکومت کے نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان فور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے، فیڈرل پروٹیکشن پلان فور کی لاگت 824.5 ارب روپے ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفاقی حکومت چاہہ رہی ہے کہ 824.5 ارب روپے میں سے صرف 77.533 ارب یعنی 9.4 فیصد فنڈ دے گی، باقی 746.967 ارب روپے صوبے ادا کرینگے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت 50:50 فنڈز دے گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement