Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے بلدیاتی اداروں میں 500 سے زائد ٹرانسجینڈر اور اقلیتی نشستیں ڈیڑھ سال بعد بھی خالی

سندھ کے بلدیاتی اداروں میں خواجہ سراء کے لئے 254 مخصوص نشستیں رکھی گئی اور سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی اور امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 154 نشستیں اب بھی خالی ہیں ، جبکہ یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں اقلیتی 1618 نشستیں مختص ہیں ، جن میں سے 250 سے زائد نشستیں اب بھی خالی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 603 خالی بلدیاتی نشستوں کو فروری 2025ء کو ضمنی انتخابات میں پر کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے مختلف بلدیاتی اداروں میں 603 مخصوص نشستیں خالی ہیں۔ جن میں 500 کے قریب نشستیں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی ہیں ۔ ان خالی نشستوں میں ضلع کونسل ٹائون میونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹائون کمیٹیوں کی 185 خالی نشستوں میں سے 154 خواجہ سراء کی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں 418 مخصوص نشستیں خالی ہیں ، جن میں سے 250 سے زائد اقلیتی مخصوص نشستیں ، جبکہ باقی نشستیں دیگر کیٹگریوں کی ہیں .

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق خالی نشستوں کے لئے 20 جنوری کو ریٹرننگ افسران شیڈول جاری کریں گے۔ جبکہ 22 سے 24 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 28 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 31 جنوری تک مسترد یا منظور کاغذات نامزدگی پر اپیل دائر کی جاسکتی ہیں۔ 5 فروری کو امیدوار کی فہرست جاری ہوگی 7 فروری کو پولنگ ہوگی اور 11 فروری کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button